ابنا: فلسطین کے اخبار المنار کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں سرگرم عمل سعودی عرب کا یہ اعلی افسر وہاں جوانوں کو ورغلاکر انھیں شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے کی ترغیب دلاتا اور پھر ان دہشتگردوں کو شام منتقل کرتا تھا۔یمنی ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے اپنے ملک کے اس افسر کا پتہ لگانے کیلئے ایک ٹیم صنعا روانہ کی ہے۔ دوسری جانب یمن کی سیکیورٹی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب کا یہ افسر ہلاک ہوگیا۔ادھر یمن کے صوبے مآرب میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسیز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں یمن کا ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔
.......
/169